2 اکتوبر 2014 - 15:49
عراق ميں داعش کے خلاف آپريشن- دہشت گردوں کي ايک بڑي تعداد نے ہتھيار ڈالدئيے

عراق کے صوبے صلاح الدين ميں سرگرم تکفيري دہشت گردوں کي ايک بڑي تعداد نے ہتھيار ڈالديے ہيں-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سيکورٹي ذرائع نے رپورٹ دي ہے کہ صوبہ صلاح الدين کے مشرقي علاقے ميں ايک شديد لڑائي کے بعد ايک سو پچاس دہشت گردوں نے خود کو عراقي فوج کے حوالے کرديا ہے-

دريں اثنا شمالي عراق ميں کرکوک کے علاقے ، حويجہ ميں مقامي قبائل نے ايک کاروائي کرکے تکفيري دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے-
مارے جانے والوں ميں داعش کا ايک سرکردہ کمانڈر " ابوقتادہ" بھي شامل ہے- ادھر بدھ کي رات بغداد کے البيضا سينما کے قريب ہونے والے ايک کار بم کے دھماکے ميں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے جبکہ آ‎س پاس کي عمارتوں کو بھي خاصا نقصان پہنچا ہے-
صوبہ الانبار ميں عراقي فوج کے ايک مرکز پر داعش کے مسلح دہشت گردوں کے ايک حملے کو ناکام بناديا گيا ہے - مقامي ذرائع کے مطابق عراقي فوجيوں کي جوابي کاروائي کے دوران تيرہ دہشت گرد مارے گئے-
.......

/169